لودھراں: خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

لودھراں: خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: Lodhran: 3 accused who gang-raped a woman for 10 days arrested

ایک نیوز: لودھراں میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں آٹا اور بھیک مانگتی تھی ، 12 جولائی کو اس کی بیوی کو 5 افراد نے اغوا کیا ، نامعلوم مقام پر لے گئے اور 10 روز تک قید میں رکھا جہاں انہوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شوہر کے مطابق 10 روز بعد بیوی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی۔

 ابتدائی طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا ہے ، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ نے 6 روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کی دوسری شادی تھی اس نے اولاد نہ ہونے پر نومولود کو اغوا کیا۔