ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس: اتحادی جماعتوں نے فل کورٹ تشکیل دینے کی مانگ کرلی

GOVT Alliance & PDM Parties Petition Regarding Full Bench
کیپشن: GOVT Alliance & PDM Parties Petition
سورس: PNN

(ایک نیوز نیوز) حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے آج صبح ساڑھے 10 بجے اہم پریس کانفرنس کی گئی۔ جس میں حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔ اتحادی قائدین نے دوران پریس کانفرنس اعلان کیا کہ سب جماعتوں کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کیخلاف سپریم کورٹ جایا جائے گا اور فل کورٹ تشکیل دینے کی مانگ کی جائے گی۔

اتحادی قائدین نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظرثانی درخواست اور دیگر تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پی پی پی، جے یوآئی ف سپریم کورٹ جائیں گے۔ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔