بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا  ہے جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو  بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔  بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئرمیں شامل ہونے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ بابر  اعظم نے گزشتہ برس 9 ون ڈے میچ میں 679 رنز اسکور کیے تھے۔

واضع رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل کیا گیاہے۔

آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا بھی اعلان کردیا  ہےجس میں پاکستان کی ندا ڈار بھی شامل ہیں۔آئی سی سے نے کرکٹ کے مختصر ترین اور مقبول فارمیٹ  میں ویمنز ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا ہے۔ویمنز ٹی 20 ٹیم میں بھارت کی 4 ،آسٹریلیا کی 3 جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن بطور کپتان شامل ہیں۔ بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانہ، دپتی شرما، رچا گھوش اور رینوکا سنگھ جبکہ آسٹریلیا کی بیٹھ موونی، ایش گارڈنر اور تاہیلا مک گراتھ شامل ہیں۔