دھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والے دھاندلی پراحتجاج کررہے ہیں،بلاول بھٹو

دھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والے دھاندلی پراحتجاج کررہے ہیں،بلاول بھٹو
کیپشن: دھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والے دھاندلی پراحتجاج کررہے ہیں،بلاول بھٹودھاندلی کے بغیر نہ جیتنے والے دھاندلی پراحتجاج کررہے ہیں،بلاول بھٹو

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ جوجماعتیں دھاندلی کےبغیر نہیں جیت سکتیں وہ دھاندلی پراحتجاج کررہی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  مذہبی و لسانی دہشت گردی کو صوبے میں برداشت نہیں کریں گے،جوجھوٹے الزام لگا رہے ہیں ان کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہونگے،   واقعے میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں گے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی کوئی اہمیت نہیں۔ سنی اتحادکونسل کےپاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز نہیں،شہبازشریف وزیراعظم بننے جارہے ہیں،پی ٹی آئی نےنمبرززیادہ ہونےکےباوجود راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی،شایدبانی پی ٹی آئی نےخودشہبازشریف کامقابلہ نہ کرنےکاسوچاہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھاکہ عبدالرحمان کےقتل پرقانون نافذکرنےوالےادارےکےسربراہ سے رابطہ کیا،قانون نافذکرنےوالےاداروں کاالیکشن کےدوران مایوس کن رویہ تھا،عبدالرحمان جوکررہا تھا اس کےجواب میں گولی چلاناجائزتھا؟عبدالرحمان کےخاندان کےخلاف مقدمہ کیوں کیاگیا؟ عبدالرحمان کےخاندان کوپیپلزپارٹی چھوڑنےکی دھمکی دی گئی،خاندان دھمکی میں نہ آیاتوان پرفائرنگ کی گئی،شہیدعبدالرحمان12سال کاہماراسپورٹر تھا ۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ الیکشن میں کارکنان پرتشددیافائرنگ کےواقعات کی تحقیقات کریں گے کارکنان پرتشددکرنےپرجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائیں گے،الیکشن کےدوران حملوں میں ملوث افراد کوگرفتارکریں گے،جوسیاسی قوتیں سمجھتی ہیں تشددکی سیاست کریں گی انکی بھول ہے۔