پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تقرروتبادلے

64 police transfers
کیپشن: 64 police transfers

 ایک نیوز: آئی جی پنجاب نے 64 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ہیں اور تمام پولیس افسران کو فوری نئی تعیناتی پر چارج لینے کا حکم دیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سلیم اللہ ڈی ایس پی اے وی ایک ایس سٹی ڈویژن لاہور اور علی عباس کو ڈی ایس پی اے وی ایک ایس صدر لاہور تعینات کر دیا گیاہے۔ نجف گل کو ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈ صدر ڈویژن لاہور  اور  قادر  کو ڈی ایس پی موبائلز صدر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ 

افضل لودھی کو ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی اور زکریہ یوسف کو ڈی ایس پی سیکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔مسعود الحق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خانیوال  اور  اظہر رانا کو ایس ڈی پی او صدر بہاولپور تعینات کر دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ سلیم اختر کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لودھراں اور غضنفر عباس کو ڈی ایس پی کلورکوٹ بھکر تعینات کیا گیا ہے۔

قیصر مشتاق کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ہیڈکوارٹرز سٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ اللہ یار ایس ڈی پی او لیاقت پور رہین یار خان ، محمد طاہر  کوایس ڈی پی او پہلان میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔ ہاشم محمود کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ گوجرانولہ اور فواد احمد کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ اشفاق رانا کو ڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی کوتوالی تعینات کیاگیا ہے۔