رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار
کیپشن: رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

ویب ڈیسک :سابق وزیر داخلہ اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 3 گاڑیوں کے ہمراہ لاہور جارہے تھے، کہ فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی گنوں سے بھری ٹرالی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور پھر تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تاہم حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔