الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی
کیپشن: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی

 ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے جس میں  پارٹی سربراہان کی فہرست سے عمران خان کا نام ہٹا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نےفہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا  ہے۔
پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل ہے۔
خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے8 اگست کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔