لانگ مارچ والے مخصوص ایجنڈے پر اسلام آباد کیلئے نکلے، جان اچکزئی

لانگ مارچ والے مخصوص ایجنڈے پر اسلام آباد کیلئے نکلے، جان اچکزئی
کیپشن: John Achakzai left for Islamabad on a specific agenda

ویب ڈیسک: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے، تربت سے نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان اچکزئی کا کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ کا مقصد اپنے مطالبات کی جانب توجہ دلانہ نہیں تھا بلکہ لانگ مارچ سہولت کاروں کے ذریعے تماشا لگانا تھا۔ بزدل دشمن نے لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کو استعمال کیا۔ لانگ مارچ کی سرخیل بدنام زمانہ دہشت گرد غفار لانگو کی بیٹی ہے۔ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ لیڈرز کو قومی دھارے میں لانے سے بھارت کو دھچکا لگا۔ لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات غیر منطقی ہیں، چند افراد مخصوص ایجنڈے کے تحت تربت سے نکلے۔ چند مٹھی بھر افراد کے مطالبے پر ریاستی اداروں کو غیر مسلح نہیں کر سکتے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا نہ ہی کسی خاتون سے مارپیٹ کی گئی۔ دہشت گرد تنظیمیں ہتھیار بند ہو کر ریاست پاکستان کے خلاف برسر پیکار ہیں، یہ کامیاب نہی ہو سکیں گی۔ ریاست کو ایک ایجنڈے کے تحت چارج شیٹ کیا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔