راولپنڈی: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری 

راولپنڈی: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری 
کیپشن: Rawalpindi: Submission of nomination papers for general elections continues

ایک نیوز: عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے لیے 43 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 102 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

این اے 57 سے 7 این اے 53 سے 4 اور این اے 54 سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ این اے 55 سے 10، این اے 56 سے 8 اور این اے 57 سے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی پی 7 سے 3، پی پی 8 سے 15، پی پی 9 سے 1 اور پی پی 10 سے 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پی پی 11 سے 11، پی پی 12 سے 8، پی پی 13 سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی پی 14 سے 12، پی پی 15 سے 8، پی پی 16 سے 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پی پی 17 سے 9، پی پی 18 سے 1 اور پی پی 19 سے 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

شہر اقتدار کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری:

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں امیدوار شام ساڑھے چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے۔

سابق ڈپٹی مئیرز زیشان نقوی اور چوہدری رفعت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

سابق مئیر شیخ انصر اور پیر عادل گیلانی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

پیپلزپارٹی کے راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سبط حیدر بخاری کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ 

مصطفی نواز کھوکھر اور راجہ خرم نواز بطور آزاد امیدوار میدان میں اتریں گے۔

جماعت اسلامی کے میاں اسلم، کاشف چوہدری اور عبدالعزیز نے کاغذات جمع کروا دئیے۔

تحریک انصاف کے شعیب شاہین کی جانب سے تینوں نشتوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ پی ٹی آئی کے عامر مغل، عامر شیخ، اشرف ایڈوکیٹ اور ظفر علی شاہ کے بھی کاغذات جمع ہوئے۔

ایم کیو ایم، اے این پی، جے یو آئی ایف کے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے آج کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

خواجہ سرا نایاب علی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ، پاکستان امام پارٹی سمیت دیگر چھوٹی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں اتریں گے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں 150 کے قریب امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے۔