کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ

کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ
کیپشن: کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ

ایک نیوز نیوز:  چین میں پھیلنے والے کرونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام  کا کہنا ہےکہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا تھا۔
حکام این  سی او سی کا کہنا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن اوپن ہونے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں ویرئینٹ آنے کا خطرہ موجود ہے،پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے،

انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث خطرہ کم ہے،پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فی صد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے، 95 فی صد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔