لاہور: پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، 26افسران کے تبادلے

لاہور: پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، 26افسران کے تبادلے

 ایک نیوز: ڈی آئی جی آپریشنز  لاہورسید علی ناصر رضوی نے26 ایس ایچ اوز کے  تقرروتبادلے  کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  انتظامی بنیادوں پر11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 5 کی ایس ایچ او  شپ تبدیل کر دی گئی ہے۔7سابقہ ایس ایچ اوز کلوز لائن اور 3 کو ڈولفن سکواڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔  ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ ایماندار، محنتی اور کرائم فائیٹنگ کے جذبہ سے سرشار افسران ہی ٹیم کاحصہ ہونگے۔ پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے تبادلے کئے گئے۔

  لاہور پولیس لائنز سے انسپکٹر اشفاق احمد کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد یونس کو ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔سب انسپکٹر ندا اشفاق ایس ایچ او وومن ریس کورس،سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او کو شادمان تعینات  کردیا گیا ہے۔سب انسپکٹر قادر کو ایس ایچ اومناواں،سب انسپکٹر رائے آصف جبار کو ایس ایچ او غازی آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ سب انسپکٹر وقاص اشرف ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،سب انسپکٹر حافظ صداقت کو ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات کر دیا گیا ہے۔سب انسپکٹر راشد فاروق ایس ایچ او ہڈیارہ،سب انسپکٹر زاہد محمودایس ایچ او نولکھا تعینات کر دیا گیا ہے۔سب انسپکٹر عرفان سخاوت کو ایس ایچ او گوالمنڈی  تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ایچ او ہڈیارہ کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او نیو انارکلی کو ایس ایچ او ہربنس پورہ لگا دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او غازی آباد کو ایس ایچ او مانگامنڈی،ایس ایچ او مناواں کو ایس ایچ او سندر لگایا گیا ہے۔ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن  کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

  لاہور سابقہ ایس ایچ اوز قلعہ گجر سنگھ، وومن ریس کورس، جنوبی چھاؤنی، شادمان،سندر، جوہر ٹاؤن اور مانگا منڈی پولیس لائنز کلوز تعینات کر دیا گیا ہے۔سابقہ ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، نصیر آباد اور گوالمنڈی کے ڈولفن فورس میں تعینات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کی تمام افسران کو فوری جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔