ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری ، حکومت کا بدھ کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ 

ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری ، حکومت کا بدھ کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ 
کیپشن: In the air quality index, the government's decision not to grant a Wednesday holiday

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں بہتری ہوئی،بدھ کی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ ہوا ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، مشیر کنور دلشاد نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹریززراعت، صحت، خزانہ، ماحوالیات، تعمیرات و مواصلات، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، سکول ایجوکیشن، صنعت،کمشنر لاہو رڈویژن او رماحولیاتی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

انسداد سموگ اقدامات کے خصوصی اجلاس میں  ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیاد پر فی الحال بدھ کو چھٹی نہ کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کودھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ سموگ کا سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ مقررکردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن کاحکم  دیدیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ غیر معیاری فیول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کے لئے تسلسل کے ساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت اوربجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہوگا۔سموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تمام متعلقہ محکمو ں کو اے کیو آئی کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کاحکم  دیدیا ۔