پیدل حج کیلئےجانے والے بھارتی کو پاکستان کا ویزہ ملے گا؟

شاہد وحید نے 12اکتوبرکو یہ درخواست خارج کردی تھی۔
کیپشن: شاہد وحید نے 12اکتوبرکو یہ درخواست خارج کردی تھی۔

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں حج کیلئے پیدل جانیوالے بھارتی شہری کو ویزا کے اجراء کے معاملہ پر آج کیس کی سماعت ہو گی۔ 

رپورٹ کے مطابق جسٹس چودھری محمد اقبال اور  جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل دو رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج کریں گے۔ پاکستانی شہری سرور تاج نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔ 

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ بھارتی شہری شہاب بھائی پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھارتی ریاست کیرالا سے روانہ ہوا ہے۔ شہاب بھائی کیرالا سے  3 ہزار کلومیٹر کا سفر کر کے واہگہ بارڈر پہنچ چکا ہے۔  راہداری ویزا نہ ہونے پر پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ  راہداری ویزا جاری کرنیکا حکم دیا جائے

واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید نے 12اکتوبرکو یہ درخواست خارج کردی تھی۔