سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  کااجلاس  ،بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ  کااجلاس  ،بجٹ تجاویز کا جائزہ لیاگیا
کیپشن: Senate Standing Committee Finance meeting, budget proposals were reviewed

ایک نیوز :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے مالی سال2023-24 کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل نے آمدن پر سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی مخالفت کردی۔

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ حکومتی آمدن بڑھانے کے لیے نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لایا جائے، کاروباری طبقہ پہلے ہی منافع پر ٹیکس دے رہا ہے، سپر ٹیکس ایک بار لگایا گیا تھا جسے برقرار رکھنے کا جواز نہیں۔

پاکستان بزنس کونسل نے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔ ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر سے 747 ارب روپے ٹیکس وصولی کی گنجائش ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے اسمگلنگ پر قابو پانے، کاروباری لاگت میں کمی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کا بھی مطالبہ کیا۔