رکی پونٹنگ کا انگلش ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کا انکشاف

رکی پونٹنگ کا انگلش ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کا انکشاف

ایک نیوز: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ انہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم سے پہلے کوچنگ کے لیے کہا گیا تھا لیکن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابرٹ کی نے فون کیے لیکن میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں مکمل وقت کے لیے کوچ بننے کے لیے تیار نہیں تھے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے برینڈن میکولم سے بھی بات چیت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر برینڈن میکولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔