عمران خان سپریم کورٹ کی کردار کشی کرے تو خیر، ہم توہین عدالت میں بھی نااہل ۔ احسن اقبال

ahsan iqbal press conference
کیپشن: ahsan iqbal
سورس: google

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سپریم کورٹ کی کردار کشی کرتے رہے۔ ہم تو توہین عدالت میں نااہل بھی ہوجاتے ہیں۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سیاسی بے یقینی پیدا کی جا رہی ہے۔  آج تک کسی نے عمران نیازی کو بلا کر تو نہیں پوچھا وہ کیوں توہین عدالت کر رہا ہے؟ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہیں ہوتی ہے۔ عمران خان عدالتوں کو برا بھلا کہہ کر عمران خان سیاسی تنازعوں میں عدالتوں کو دعوت بھی دیتے ہیں۔ عمران خان مسلسل قومی اداروں کو دباو میں لارہے ہیں عمران خان ذاتی طور پر اداروں کو چلانے چاہتے ہیں۔ 

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں انتظامی بہران ہے۔ پنجاب کا صوبہ بغیر کابینہ کے چل رہا ہے۔ عمران خان پاکستان کو سیاسی بحران میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ قاسم سوری ڈھائی ڈھائی سال تک سٹے آرڈر پر ہوتے ہیں۔ عمران خان جب سےحکومت سے فارغ ہوا کہہ رہاہے پاکستان سری لنکا بنے گا۔ عمران خان ملک کو سری لنکا کے راستے پر ڈالنے کے لئے صبح شام نعرے لگا رہا ہے