قومی اسمبلی،احسن اقبال کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج،نعرے بازی

قومی اسمبلی،احسن اقبال کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج،نعرے بازی
کیپشن: قومی اسمبلی،احسن اقبال کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج،نعرے بازی

ایک نیوز :قومی اسمبلی میں رہنما ن لیگ احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا شدید احتجاج،نعرے لگاتے رہے۔

 رہنمامسلم لیگ ن احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست پر حملہ نہیں کیا۔ان کے لیڈر کہتے تھے دو قانون والی قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔اگر آپ پر جھوٹے مقدمے ہیں تو عدالتوں میں دفاع کریں۔کیا 2008 اور 2013 میں انتخابات ہارنے پر انہوں نے دھاندلی کا شور نہیں کیا ۔دو تہائی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

احسن اقبال نے اپوزیشن ارکان کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ کے مطابق خدمت کریں ،ایوان کو روکنے دھمکیاں نہ دیں۔یہ ایوان آپ کی نہیں 24 کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔ہم آپ سے مثبت اپوزیشن کی توقع رکھتے ہیں ۔یہاں پر وہ باتیں نہیں کریں گے جو باہر کریں گے یہ سوشل میڈیا نہیں ہے ۔اس ایوان کو مضبوط کرنے مثبت آغاز کریں ۔اگر منفی کردار ادا کیا تو ہم اس ایوان کو چلا کر دکھائیں گے

احسن اقبال کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے مینڈیٹ چور کے نعرے لگاتے رہے۔