عمران خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی:مریم اورنگزیب

عمران خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی:مریم اورنگزیب
کیپشن: maryam aurangzaib press conference
سورس: file photo

 ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہورمیں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئین کی تشریح آئین کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی،  پنجاب کا منڈیٹ نواز شریف کا تھا جو واپس لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی، تم نے آئین توڑا ، آئین سے غداری کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑایا، یہ خانہ جنگی چاہتا ہے، اس نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ریاستی طاقت بھی استعمال کی۔