آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، 2 پاکستانی شامل

آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، 2 پاکستانی شامل

ایک نیوز: آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیاہے جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل کیا گیاہے۔

آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا بھی اعلان کردیا  ہےجس میں پاکستان کی ندا ڈار بھی شامل ہیں۔آئی سی سے نے کرکٹ کے مختصر ترین اور مقبول فارمیٹ  میں ویمنز ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا ہے۔ویمنز ٹی 20 ٹیم میں بھارت کی 4 ،آسٹریلیا کی 3 جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن بطور کپتان شامل ہیں۔ بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانہ، دپتی شرما، رچا گھوش اور رینوکا سنگھ جبکہ آسٹریلیا کی بیٹھ موونی، ایش گارڈنر اور تاہیلا مک گراتھ شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان سے ندا ڈار، انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون اور سری لنکا کی آئینوکا رانا ویرا شامل ہیں۔