امریکا چاند پر اترنے میں کامیاب

امریکا چاند پر اترنے میں کامیاب
کیپشن: امریکا چاند پر اترنے میں کامیاب

ویب ڈیسک: امریکا چاند کی سرزمین پر واپس اترنے میں کامیاب ہوگیا۔
امریکا کی ایک پرائیوٹ کمپنی اِنٹیوٹیو مشینز کا ’اوڈیسس اسپیس کرافٹ‘ نامی روبوٹک لونر لینڈر مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام چاند کے جنوبی قطب پر اترا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹِیو آفیسر اسٹیفن الٹیمس نے ایک بیان میں لینڈر کے سطح چاند پر کامیابی سے اترنے کی تصدیق کی۔
سطح چاند پر پہنچتے ہی اوڈیسس کا ناسا کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا لیکن 15 منٹ کی تلاش کے بعد آفیشلز نے اسپیس کرافٹ کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کی تصدیق کی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن کی جانب سے اسپیس کرافٹ کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انٹیوٹیو مشینز نامی کمپنی کا ایک کمرشل لینڈر ’اوڈیسس‘ جس کو اسپیس ایکس راکٹ پر لانچ کیا گیا اور ناسا کے متعدد سائنسی آلات اس کے ساتھ بھیجے گئے، کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ آج نصف صدی سے زیادہ عرصے بعد امریکا دوبارہ چاند پر لوٹا ہے۔