25 فروری سےبارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 25 فروری سےبارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
کیپشن: 25 فروری سےبارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ایک نیوز : خیبرپختونخوا میں بارشوں و برفباری کا سلسلہ 25 فروری سےشروع ہونے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔