الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کااعلان کردیا

الیکشن کمیشن نےپنجاب کی مخصوص نشستوں کااعلان کردیا
کیپشن: The Election Commission announced the specific seats of Punjab

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نےپنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نےپنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئےخواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی۔مسلم لیگ ن کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 36 خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
مریم اورنگزیب،زکیہ خان،عشرت اشرف،عظمیٰ بخاری کانام فہرست میں شامل،جبکہ حنا پرویز بٹ،سلمی سعدیہ تیمور،رحیلہ نعیم، بشری انجم بٹ کو بھی پنجاب اسمبلی کی نشست دے دی گئی۔
سلمی بٹ، کنول پرویز چودھری ، مہوش سلطانہ، نوشین عدنان کا نام بھی فہرست میں شامل کرلیاگیا،اسما احتشام،کوثر جاوید ،عظمیٰ جبین، عنبرین اسماعیل بھی رکن پنجاب اسمبلی بن گئی ۔
ممتاز بیگم، سنبل ملک،رخسانہ کوثر،شازیہ رضوان کو بھی مخصوص نشت پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت مل گئی۔جبکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تین خواتین کی نشستیں دی گئی، ق لیگ 2،آئی پی پی کو ایک نشت پنجاب اسمبلی میں ملی ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو پانچ اقلیتی نشستیں ملی۔