خواجہ آصف،فردوس عاشق اعوان نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

خواجہ آصف،فردوس عاشق اعوان نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
کیپشن: حواجہ آصف،فردوس عاشق اعوان نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ایک نیوز: سیالکوٹ میں بھی جنرل الیکشن کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی  میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری،چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 143 اور پی پی 203   میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے مرتضیٰ اقبال خاں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پاکستان کے تحریک انصاف ساہیوال ڈویژن کے صدر رائے حسن نواز خاں کے کاغذات نامزدگی این اے 143 پی پی 203  جمع  کروائے۔

رائے محمد اقبال خاں کے جو کہ پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں این اے 143 اور پی پی 203 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔