قومی ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

قومی ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
کیپشن: پاکستانی ٹیم کا ایک اور بولرآسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

ایک نیوز: آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہے خرم شہزاد کے بعد اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، نعمان علی کا میلبرن اسپتال میں اپینڈیکس کا آپریشن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ان کے ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔

بعد ازاں سرجن کے مشورے پر  آج صبح ان کی لیپروسکوپک اپینڈیکٹومی کروائی گئی۔ سرجری کے بعد وہ بہتر ہیں، آج شام میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم ڈاکٹر نے نعمان علی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ سے قبل نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پرتھ ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی آسٹریلیا میں انجری کا شکار ہیں آف اسپنر ساجد خان کو فوری طور پر آسٹریلیا بلایا گیا تھا جو اس وقت میلبرن میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

دوسری طرف پی سی بی کا کہنا ہے کہ  محمد نواز کو نعمان علی کے متبادل کے طور پر آسٹریلیا بجھوایا جا رہا ہے۔

محمد نواز پہلی دستیاب فلائٹ سے آسٹریلیا روانہ ہونگے۔