موبائل ایپ کا اجراء، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

موبائل ایپ کا اجراء، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا
کیپشن: موبائل ایپ کا اجراء، حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

ایک نیوز: وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بناکر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا۔

نگراں وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے موبائل ایپ تیار کی گئی، ایپ کے ذریعے عازمین حج کیلئے تمام معلومات باآسانی دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج کی درخواست، مناسک کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رقم کی ادائیگی، حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے عازمین خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

 وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔ انقی احمد کے مطابق ایپ سے شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔