بھکر،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2دہشتگردہلاک

بھکر،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2دہشتگردہلاکبھکر،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2دہشتگردہلاک
کیپشن: بھکر،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2دہشتگردہلاک

ایک نیوز:بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خیبرپختونخوا سے پنجاب داخل ہورہے تھے ۔سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی ۔دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد  ہوا۔مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے ۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔