پشین میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن،3دہشتگردہلاک

 پشین میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن،3دہشتگردہلاک
کیپشن:  پشین میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن،3دہشتگردہلاک

ایک نیوز:بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی  اطلاع پر کارروائی کی۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے۔1 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق   پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف پرعزم ہیں۔