اسٹریٹیجک اداروں سے وابستہ سائنسدانوں ، انجنئیرز میں اعزازات تقسیم

اسٹریٹیجک اداروں سے وابستہ سائنسدانوں ، انجنئیرز میں اعزازات تقسیم
کیپشن: اسٹریٹیجک اداروں سے وابستہ سائنسدانوں ، انجنئیرز میں اعزازات تقسیم

ایک نیوز:صدر مملکت کی جانب سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اسٹریٹیجک اداروں سے وابستہ سائنسدانوں ، انجنئیرز میں اعزازات تقسیم کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سائنسدانوں اور انجنئیرز کو اعزاز دینے کہ تقریب چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ہوئی۔صدر مملکت کی جانب سے 35 سائنس دانوں اور انجینئرز کو اعزازات دیئے گئے ۔ 7 آفیسرز کو ستارہ امتیاز ،15 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 13 کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنس دانوں اور انجینیئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پس پردہ رہنے والے ہیروز قرار دیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا  کاکہنا تھاکہ  آپ سب کی بے لوث خدمات ایک پرعزم قوم کی بنیادوں کے لیے تقویت کا باعث ہیں۔قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔