وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایرانی صدرکےاعزاز میں ظہرانہ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایرانی صدرکےاعزاز میں ظہرانہ 
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایرانی صدرکےاعزاز میں ظہرانہ 

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایرانی صدر کے اعزاز میں گورنرہاؤس میں ظہرانہ،روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں ،مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔  صنعتی، زرعی ترقی کیلئے  دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔  پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ 
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔