فارم 45پرتحقیقات کرتےتوضمنی انتخاب میں دھاندلی نہ ہوتی،بیرسٹرگوہر

فارم 45پرتحقیقات کرتےتوضمنی انتخاب میں دھاندلی نہ ہوتی،بیرسٹرگوہر
کیپشن: There would have been no rigging in the supplementary selection if there had been an inquiry into Form 45, Barrister Gohar said

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ آج بانی پی ٹی آئی کامطالبہ ہےکہ کمیشن بناکرفارم45پرتحقیقات کرتےتوضمنی انتخاب میں دھاندلی نہ ہوتی۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 21 گواہ مکمل ہوچکے ہیں اس کیس میں جلد از جلد عمران خان کو سزا دلوائی جائے گی ،اعلیٰ عدلیہ میں یہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ثابت ہوگا ،بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات نتائج پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ ضمنی انتخاب میں  پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، الیکشن کا عملہ خود کہہ رہا ہے کہ بیلٹ باکس پہلے سے بھرے ہیں، یہ پہلے سے طے شدہ نتیجے تھے، جو لوگوں نے دیکھے ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ رہا ہے کہ ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی ،ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں نہیں ہیں عوام کا حق ہے کہ ان کا ووٹ صحیح طرح سے گنا جائے چیف جسٹس کو یاددہانی کرانا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پر پٹیشن دائر کی لیکن نہیں سنی گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ آج بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ کمیشن بنا کر فارم 45 پر تحقیقات کرتے تو ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی،عوام جس کو ووٹ دیں وہ نمائندہ پارلیمنٹ میں بیٹھے سپریم کورٹ ہمارے ریزرو سیٹوں کی پٹیشن سنے ،بنی گالا میں بشریٰ بی بی اکیلی ہے۔ 
بیرسٹرگوہرکامزیدکہناتھاکہ ہم اس کیس پر وکلاء کنونشن کریں گے ۔جس کا ایک نقطہ ہوگا رول آف لاء ہم سب سے اپیل کررہے ہیں، جمعہ والے دن تمام حلقوں میں پرامن اختجاج ہوگا، صرف پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ ہمارے لوگ شریک ہوں گے، بشری بی بی کی انڈوسکوپی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک رپورٹ نہیں آئی کسی صورت دھاندلی نہیں ہونی چاہئیے۔ ہر جگہ پی ٹی آئی کا ووٹر نکلا ہے، گجرات میں میرا پرتپاک استقبال کیا گیا ہم کہتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ مزاحمت نہیں ہے ہم اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی کو 14 سال کی قید اس لیے دی گی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو ذلیل کیا جائے، اس وقت صرف بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ٹرائل ہورہا ہے، ہمیں ضمانت دے دیں بانی پی ٹی آئی خود عدالت میں پیش ہوں گے،بانی پی ٹی آئی پاور شئیرنگ پر یقین نہیں کرتے، وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔