قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،19نکاتی ایجنڈاجاری

قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،19نکاتی ایجنڈاجاری
کیپشن: National Assembly meeting called today, 19-point agenda

ایک نیوز:قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب ،19نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے سپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت ہوگا۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا طویل 19 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، آج نجی کارروائی کا دن ہے اراکین کا دیا گیا ایجنڈا ٹیک آپ کیا جائے گا ، اجلاس میں رولز آف پراسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007 میں ترامیم کا فیصلہ ، رولز آف بزنس میں ’رائٹ ٹو پٹیشن‘کے نام سے نیا رول شامل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی ۔
کوئی بھی شہری یا شہریوں کا گروہ اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پٹیشن دائر کر سکے گا،مجوزہ ترمیم ایوان کی پبلک پٹیشن کمیٹی دائرکی گئی پٹیشن کا جائزہ لے گی،ترمیم دائر کی گئی پٹیشن کی جانچ کے لئے ایوان کی پبلک پٹیشن کمیٹی سماعت کرے گی، ترمیم کمیٹی پٹیشن کی حتمی سماعت کے بعد پارلیمنٹ کو رپورٹ پیش کرے گی، ترمیم نئے قواعد کی منظوری کی تحریک ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی طرف سے پیش کی جائے گی۔
 آئین کے آرٹیکل 175-A میں ترمیم کا آئینی بل ایوان میں پیش کیا جائے گا ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ آئین کے آرٹیکل 25 میں ترمیم کا آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گی ۔
سحر کامران چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گی ،پاکستان انسٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 2023 بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا ،مانسہرہ میں مہاجرین کے لئے پروٹیکٹوریٹ آفس قائم کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی۔
 حکومتی اور نجی سیکٹر میں متعین کردہ کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی کی قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر بحث کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی، بلوچستان میں اقدامات کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر بحث کی تحریک ایوان میں پیش کی جائے گی۔
 بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔