ایرانی صدر کی اہلیہ کےاعزاز میں خصوصی نشست

ایرانی صدر کی اہلیہ کےاعزاز میں خصوصی نشست
کیپشن: ایرانی صدر کی اہلیہ کےاعزاز میں خصوصی نشست

ایک نیوز:ایران کے صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلے السادات علم الہدی حیات کےاعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایران کے صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلے السادات علم الہدی حیات نے پاکستان کی دانشور اور بااثر خواتین کی ایک نشست سے خطاب کیا۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر جمیلے السادات علم الہدی حیات نے نے خطاب میں پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی مماثلت پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی خواتین کو سراہا جنہوں نے اپنی ثقافتی اقدار کو محفوظ رکھا ہے۔  

ایرانی صدر کی اہلیہ نےملک کے معاشرے اور معیشت کی ترقی اور ترقی میں خواتین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔