سینئر لیگی قیادت کا ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

سینئر لیگی قیادت کا ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: Senior League leadership's decision not to participate in by-elections

ایک نیوز: لاہور میں 5نشستوں پرضمنی انتخاب،سینئر لیگی قیادت کی عدم دلچسپی، حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق،رانامشہوداحمد،راناثنااللہ،جاوید لطیف نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے میں دلچسپی کااظہار نہیں کیا۔این اے119سے علی پرویزملک مضبوط امیدوار،پی پی 147حمزہ شہباز کی جیتی نشست پربھی دوبارہ ضمنی انتخاب ہوگا۔

ذرائع کےمطابق آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کی جیتی نشت پی پی 149 پر بھی دوبارہ انتخاب ہوگا،شعیب صدیقی حصہ لیں گے۔ن لیگ کی جانب سے پی پی 158 سے راؤ شہاب الدین، پی پی 164 سے ملک خالد کھوکھر ،پی پی 147پرچودھری شہباز امیدوار ہیں۔