مودی ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجیں، شاہد آفریدی

 مودی ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجیں، شاہد آفریدی
کیپشن: Modi to send Indian team to Pakistan for Asia Cup, Shahid Afridi

ایک نیوز :سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے دیں کیونکہ پاکستانی ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں۔

 دوحہ میں لیجنڈز کرکٹ لینے جیتنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ  فیصلہ کن میچ میں ان کی ٹیم نے ورلڈ الیون کو پچھاڑا تھا۔ ٹیم کے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں مصباح الحق، شعیب اختر، عبدالرزاق، سہیل تنویر شامل تھے۔

 شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ  دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اپنی ٹیموں کے درمیان امن سیریز دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے بھارتی وزیراغظم نریندرا مودی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھیجیں۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی اس لیے ناخوش ہیں شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم پر آواز اٹھائی۔

 شاہد آفرید ی کا مزید کہنا تھا کہ لیجنڈز لیگ کے دوران سابق پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان بہت سے دوستانہ لمحات آئے، جنہیں جاری رہنا چاہیے۔