صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کے صاحبزادے نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
کیپشن: Dr. Arif Alvi's son submitted nomination papers from NA-241Dr. Arif Alvi's son submitted nomination papers from NA-241

ویب ڈیسک: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے عواب علوی نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر کے ساتھ بیان میں لکھا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے عمران خان کیلئے پردے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کے بعد اب وقت آچکا ہے کہ سامنے آیا جائے۔ 

انہوں نے لکھا کہ عمران خان کہ یہ الفاظ ان کے دل میں اترچکے ہیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا کردیا اب عوام کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کریں۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ کئی ماہ میں پی ڈی ایم کے نااہل لوگوں نے پاکستان کے ساتھ جو کیا اس سے ساری قوم پریشان ہے۔ اب پاکستان کے کچھ لوگوں کی نہیں بلکہ ان 22 کروڑ عوام کی لڑائی ہے جو پاکستان میں ہی رہنا اور مرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ آج میں عمران خان ہوں اور 8 فروری کو ساری پاکستانی قوم بولے گی کہ ہم عمران خان ہیں۔