اداکارہ ماہرہ خان نےزندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ ماہرہ خان نےزندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: Actress Mahira Khan has seen 39 springs of life

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ماہرہ خان نےزندگی کی 39بہاریں دیکھ لیں، بیٹے کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ماہرہ خان کی بیٹےکےہمراہ کیک کاٹنےکی تصاویراورویڈیوزکومداح خوب پسند کررہےہیں اورفینزکی جانب سےانہیں پیغامات کاسلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔
ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ء میں اداکارہ علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے۔