آرمی چیف سےایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

آرمی چیف سےایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سےایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر سےایرانی صدر نےملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے پرزور دیا۔فریقین نے علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران بارڈر کو بارڈر آف امن اور دوستی قرار دیتے ہوئے پاک ایران سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد" کے طور پر بنانے،بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔ پاک ایران افواج کے درمیان بھی تعاون کو مزید مربوط و مستحکم کیا جائیگا ۔پاک ایران فورسز اپنے ممالک اور خطے میں امن کے قیام میں کردار ادا کرسکتی ہیں ۔