چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

ایک نیوز :6ججوں کے خط کے معاملے پر  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس کل اڑھائی بجے طلب کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں ۔سپریم کورٹ   نے ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔