ورلڈکپ میں ڈیوڈوارنرنےپاکستان کیخلاف نیاریکارڈبناڈالا

ورلڈکپ میں ڈیوڈوارنرنےپاکستان کیخلاف نیاریکارڈبناڈالا
کیپشن: David Warner made a new record against Pakistan in the World Cup

ایک نیوز:آسٹریلوی اوپنرڈیوڈوارنرنےورلڈکپ میں پاکستان کےخلاف تمام ریکارڈتوڑکرنیاریکارڈبناڈالا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023کے18ویں میچ کےدوران ڈیوڈوارنرنے163رنزکی یادگاراننگزکھیلی اوراپنےہم وطن اینڈریوسائمنڈکارریکاڈبھی توڑدیا۔
سائمنڈ نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف143 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے روہت شرما نے 2019ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف140 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
ڈیوڈوارنرنےبیٹنگ کےدوران پاکستانی بولنگ لائن کوفیل کردیاانہوں نے9چھکوں اور14چوکوں کی مددسے163رنزکی اننگزکھیلی اوروہ حارث روف کی باول پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس سے قبل ہی انہوں نے بولر کو6 لگایا تھا۔