اب تو واضح ہوچکا عمران خان اور پنکی کا نکاح عدت میں ہوا ،عظمیٰ بخاری

اب تو واضح ہوچکا عمران خان اور پنکی کا نکاح عدت میں ہوا ،عظمیٰ بخاری
کیپشن: اب تو واضح ہوچکا عمران خان اور پنکی کا نکاح عدت میں ہوا ،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ خاور مانیکا نے قوم کے سامنے بات واضح کردی کہ عمران خان اور پنکی پیرنی کا نکاح عدت میں ہی ہوا ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر جایا کرتے تھے ، عمران خان اور پنکی کا عدالت میں عدت کا کیس چل رہا ہے،زلفی بخاری نے اعتراف کیا عمران خان جنرل فیض حمید کے ہاتھوں میں کھیل رہا تھا اس کی رپورٹوں پر من و عن عمل کرتے رہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی چیئرمین اور پنکی پیرنی کی باتیں سامنے آ رہی ہیں تو ذاتی زندگی کا خیال رکھا جا رہا ہے لیکن خاور مانیکا کی بھی پرائیویسی رکھنی چاہیے تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ملک و عوام کےلئے ذلت کا باعث ہیں، انہیں لوگوں میں شکل نہیں دکھانی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی گئی، جس شخص کو بہت شوق تھا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا اب ان کے گھر کو آگ لگ گئی ہے جس کی تپش سب کو محسوس ہو رہی ہے۔

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ خاور مانیکا کے مندرجات کے بارے میں عمران خان یا پنکی پیرنی کو پتا ہوگا ،عائشہ احد کو جھاڑ کر لایا گیا فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی کیا وہ سچ تھی، ان کا کہناتھا کہ  پنکی پیرنی کی عمران خان کی عدت میں شادی ہوئی یہ تو  بالکل درست بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے جو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا بچی کے ایفی ڈیوڈ سمیت کس کس بات کا جھوٹ چھپائیں گے۔