عیدالاضحیٰ پر سنیما جانیوالے 1 ٹکٹ پر 3 فلمیں دیکھ سکیں گے

عیدالاضحیٰ پر سنیما جانیوالے 1 ٹکٹ پر 3 فلمیں دیکھ سکیں گے
کیپشن: Cinema goers will be able to watch 3 movies on 1 ticket on Eid-ul-Adha

ایک نیوز:عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر 3 فلموں کو انجوائے کر سکیں گے، بڑی عید پر ریلیز ہونے والی ’تیری میری کہانیاں‘ 3 کہانیوں پر مبنی ایک مختلف شارٹ فلم ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار وہاج علی بڑے پردے پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مہوش حیات ان کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔

پرڈیوسر سیمی نوید کا کہنا تھا کہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اگر فلم کی سب سے اچھی بات پوچھی جائے تو وہ یہ ہے کہ ’تیری میری کہانیاں‘ میں آپ کو پاکستان کے 3 نامی گرامی ڈائریکٹرز کا کام نظر آئے گا۔ڈائریکٹرز میں سرِ فہرست ندیم بیگ، مرینہ خان اور نبیل قریشی ہیں، گو کہ تینوں ہدایت کاروں نے الگ الگ کہانی پر کام کیا ہے لیکن ان کا ساتھ ہونا ہی ایک منفرد تجربہ ہے۔

سیمی نوید کاکہنا تھا کہ  ہم نے ماضی میں بھی مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک بہت ہی باکمال اداکارہ ہیں لہٰذا ہم نے انڈسٹری کے ’ہارٹ تھراب‘ وہاج کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کیا جن کے کام کے بین الاقوامی سطح پر بھی چرچے ہیں۔ ناظرین اس فلم میں ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کر سکیں گے۔