وزیراعلیٰ مریم نوازنے '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم کا آغاز کر دیا 

وزیراعلیٰ مریم نوازنے '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم کا آغاز کر دیا 
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نوازنے '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم کا آغاز کر دیا 

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پودا لگا کر '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم کا آغاز کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب ہاؤس کے احاطے میں ایرو کیرا کا پودا لگایا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں ۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازکا '' پلانٹ فار پاکستان '' مہم  کے آغازپرکہنا تھا کہ درخت اور پودے انسان کے دوست ہیں زمین کی دلکشی درختوں سے ہے۔ کرہ ارض پر انسانی بقا درختوں سے وابستہ ہے۔زندگی درخت سے سانس لیتی ہےاورجنگلات زمین کے پھیپھڑے کی مانند ہیں۔ جنگلات زندگی کو برقرار رکھنے والےان گنت وسائل کا ذریعہ ہیں۔جنگلات کی موجودگی  ماحول کی بقا، معیشت کے فروغ اور انسانی ترقی کی ضمانت ہے ۔ماحولیاتی آلودگی میں کمی  کے جنگلات اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پھلدار جنگلات ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مو سمیاتی تغیرات اور بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ روز بروز کم ہوتے جنگلات  ہیں۔

مریم نواز کامزیدکہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنگلات  کے فروغ کی اہمیت سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔ درخت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں۔اپنی اور آنے والی نسلوں کی بقا کےلئے درخت لگائیں اور  موجودہ جنگلات کا تحفظ کریں۔  حکومت پنجاب آئندہ نسلوں کو سر سبز مستقبل دینے کے لیے کوشاں ہے۔پنجاب میں موسم بہار کی شجر کاری مہم شروع ہے ۔انشاءاللہ جنگلات کا تحفظ اور ان کے رقبے میں اضافہ کریں گے اسی میں ترقی و خوش حالی  مضمرہے۔