ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ
کیپشن: Crackdown against electricity and gas thieves across the country is sufficient

ایک نیوز:ملک میں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،وزیرداخلہ نےاس بارےمیں ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،جس میں ایف آئی اے حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاکہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔
  اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےہدایت کی کہ زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹایاجائے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔