ہمایوں اور ماہرہ کی جوڑی ایک بارپھردھوم مچانےکوتیار

 ہمایوں اور ماہرہ کی جوڑی ایک بارپھردھوم مچانےکوتیار
کیپشن: The pair of Humayun and Mahira is once again making a splash

ایک نیوز:ڈراموں اور فلموں کے چاکلیٹی ہیرو ہمایوں سعید کی جوڑی سپر اسٹار مہوش حیات کے ساتھ بہت مشہور ہوئی تھی، ان دونوں کو فلم جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی، لندن نہیں جاؤں گا میں بے حد پسند کیا گیا، لیکن اب وہ نئی فلم میں سپر اسٹار ماہرہ خان کے مدِ مقابل ہیرو جلوہ گر ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق وہ اس سے قبل 2015 میں ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’بِن روئے‘ میں نظر آئے تھے۔ 8 برس بعد ہمایوں اور ماہرہ کی جوڑی ایک مرتبہ پھر دُھوم مچانے آرہی ہے۔
ماہرہ خان اس سے قبل بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے علاوہ پاکستانی اسٹارز بلال اشرف، شہر یار منور اور فواد خان کے ساتھ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
انہیں نئی پنجابی فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان کے ساتھ بہت شہرت حاصل ہوئی۔
دوسری جانب ہمایوں سعید کے ساتھ اب ٹی وی ناظرین ڈراما ’جینٹلمین‘ میں یمنیٰ زیدی اور ڈراما میں منٹو نہیں ہُوں میں سجل علی نظر آئیں گی۔ 
ہمایوں سعید نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 برس بعد ڈراموں میں نظر آؤں گا، مجھے بہت زیادہ اسکرین پر نظر آنا پسند نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری نئی فلم کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہوگی، اس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہوں گے جبکہ کہانی زنجبیل نے لکھی ہے۔