17ہزار816امیدوار الیکشن لڑیں گے،تفصیلات جاری 

17ہزار816امیدوار الیکشن لڑیں گے،تفصیلات جاری 
کیپشن: 17ہزار816امیدوار الیکشن لڑیں گے،تفصیلات جاری 

ایک نیوز :ملک بھر میں 17ہزار 816امیدوار الیکشن لڑیں گے ۔الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے فارم 33ویب سائٹ پرجاری کردیئے۔

حلقوں کے فارم 33الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری  کئے گئے۔ہر حلقے کے امیدواروں کی حتمی فہرست ،انتخابی نشانات کی تفصیلات شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اورصوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 17ہزار 816امیدوار الیکشن لڑیں گے ،سیاسی جماعتوں کے 6ہزار 31 امیدوار قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑیں گے۔11ہزار 785آزاد امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزمائیں گے ۔

قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 882خواتین ،4خواجہ سرا بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔