گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیس  میں ڈی جیز پرمشتمل کمیٹی قائم 

گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیس  میں ڈی جیز پرمشتمل کمیٹی قائم 
کیپشن: گمشدہ بلوچ طلبا کی بازیابی کیس  میں ڈی جیز پرمشتمل کمیٹی قائم 

ایک نیوز:گمشدہ بلوچ طلباء کی بازیابی  کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین حساس اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔

حساس اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی کی معاونت اٹارنی جنرل منصوراعوان کریں گے۔کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو پر مشتمل ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ کمیٹی گمشدہ افراد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ ڈی جی انٹیلیجنس بیورو کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

کمیٹی لاپتہ بلوچ طلبا اور نئے لاپتہ ہونے والوں کے حوالے سےمتعلقہ ضلع اور ڈویژن کے سیکٹر کمانڈر سے معلومات لے کر سربمہر لفافہ میں رپورٹ پیش،جبری گمشدگی میں ملوث ماتحت حکام کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

 عدالت نے وزیراعظم ، اور داخلہ و دفاع کے وزراء اور سیکریٹریز کو بھی اگلی سماعت پر طلب کر لیا کیس کی آئندہ سماعت 28 فروری کو ہوگی۔