نمونیہ کےوارجاری،24گھنٹوں میں مزید5بچےجان کی بازی ہارگئے

نمونیہ کےوارجاری،24گھنٹوں میں مزید5بچےجان کی بازی ہارگئے
کیپشن: Pneumonia outbreak, 5 more children lost their lives in 24 hours

ایک نیوز:خطرناک مرض نمونیہ کےوارجاری،24گھنٹوں میں مزید5بچےجان کی بازی ہارگئے۔
خطرناک نمونیہ کےباعث اموات اورکیسزمیں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ بھرمیں نمونیہ سےمزید5بچےجاں بحق ہوگئے،جبکہ لاہورشہرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں نمونیہ سےکوئی اموات نہیں ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق کیسزکی تعدادمیں اضافہ جاری ہے۔24گھنٹوں کےدوران لاہورمیں مزید182بچےنمونیہ کاشکارہوئے،24گھنٹوں کےدوران صوبہ بھرمیں 717بچےنمونیہ میں مبتلاہوئے۔
رپورٹ کےمطابق رواں سال سے ابتک لاہور میں 65 بچے نمونیہ سےجاں بحق جبکہ 6ہزار620کیس رپورٹ ہوئےہیں،رواں سال سے ابتک صوبہ بھر میں میں 410 بچے نمونیہ سےجاں بحق اور30ہزار320کیس رپورٹ ہوئے