میسی نے ٹرافی بارسلونا فٹبال کلب کو عطیہ کردیا

میسی نے ٹرافی بارسلونا فٹبال کلب کو عطیہ کردیا
کیپشن: میسی نے ٹرافی بارسلونا فٹبال کلب کو عطیہ کردیا

ویب ڈیسک:ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بیلن ڈی آر ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی آر ٹرافی جیت رکھی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن چلے گئے بعدازاں انہوں نے پی ایس جی کو چھوڑ کر انٹرمیامی کلب جوائن کیا۔