دوران پرواز ایک بار پھر  طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ 

دوران پرواز ایک بار پھر  طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ 
کیپشن: During the flight, the aircraft again reported problems with the GPS signal

ایک نیوز: کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایک بار پھر مختلف ایئرلائنز کے طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دوران پرواز اچانک طیاروں کو جی پی ایس سگنل غائب ہونے کی اطلاع اے ٹی سی کو دے دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ 

جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق کپتانوں کو فوری طور اے ٹی سی کو اطلاع دینے کی ہدایت کردی گئی۔ 

سول ایوی ایشن کے مطابق چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں دوران پرواز طیاروں کے جی پی ایس سگنل دشواری رپورٹ ہوئی تھی۔