صنعتی کیمیکلز کا غیرقانونی استعمال، اے این ایف کی کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

صنعتی کیمیکلز کا غیرقانونی استعمال، اے این ایف کی کارروائی، 10 ملزمان گرفتار
کیپشن: Illegal use of industrial chemicals, ANF action, 10 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف نے صنعتی کیمیکلز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کرکے 394 ٹن کیمیکل برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مہم کا آغاز منشیات سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ قومی و عسکری قیادت کی سربراہی میں پاکستان کے معاشی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے انسداد سمگلنگ کی جامع مہم جاری ہے۔

کنٹرولڈ کیمیکل کا صنعتی استعمال ملکی پیداوار، ٹیکس آمدنی اور قومی خزانے میں اضافہ کرتا ہے لیکن صنعت میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کا غیر قانونی استعمال ایک مستقل خطرہ ہے۔

اے این ایف نے کنٹرولڈ کیمیکلز استعمال کرنے والی کمپنیوں کی 2 سے 3 ماہ تک نگرانی کی۔ کمپنیوں کا لائیسنس کی آڑ میں کیمیکلز کی درآمد کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوئی۔ اے این ایف نے کیمیکلز کی چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف آٹھ کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں میں 394 ٹن کنٹرولڈ کیمیکلز (Aceton، MEK، Toluene) قبضے میں لیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے این او سی کوٹہ کا غلط استعمال قومی وسائل کے ضیاع کا سبب ہیں۔ سب سے تشویش ناک امر بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار کا ممکنہ نقصان ہے۔ انسداد سمگلنگ کی جاری مہم ملک کے معاشی مفادات کے تحفظ میں اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے مقابلے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کی ضرورت ہے۔